20.12.12

اگر کل قیامت ہوئی تو!۔

(مایا کیلنڈر اور کل آنے والی قیامت کے بارے میں بہت ہی عمدہ مضمون کا اختتامی پیرا ہے۔مکمل مضمون پڑھنے کے لئے اس لنک پر تشریف لے جائیں)


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوستو! ثبوت اور حقائق بتاتے ہیں کہ فی الحال دنیا کی مکمل تباہی جیسا کچھ نہیں ہونے والا اور اگر کہیں جزوی طور پر ایسا کچھ ہوتا ہے تو وہ محض اتفاق یا کائناتی معمول ہو گا۔ ظاہر ہے روز کی طرح 21دسمبر کو بھی سڑکوں پر حادثے ہونگے، سمندر کی لہریں پہلے جیسی چلیں گی، شر پسند شر پھیلاتے رہیں گے، اچھائی سر چڑھ کر بولتی رہے گی اور اس سب میں پہلے کی طرح کہیں کچھ الٹا سیدھا ہوتا ہے تو یہ دنیا کے معمول کا حصہ ہو گا نہ کہ کسی مذہب کی سچائی یا کسی مذہب کے جھوٹا ہونے کی علامت۔ پہلی بات تو یہ کہ اللہ تعالیٰ سب کو خیر خیریت سے رکھے، لیکن اگر کسی کو کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو
وہ ہرگز اپنا ایمان خطرے میں نہ ڈالے اور یہ نہ سوچے کہ یہ حادثہ فلاں مذہب کی پیشن گوئی کی وجہ سے آیا ہے بلکہ یہی سوچے کہ جیسے پہلے حادثے ہوتے رہے ہیں ویسا ہی یہ حادثہ ہے مگر اب کی بار میرے ساتھ ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جس کے ساتھ حادثہ ہو گا کیا اسے نہیں پتہ ہو گا کہ یہ چھوٹا سا حادثہ ہے نہ کہ بڑے پیمانے کی تباہی مگر ایسے لوگ یہ نہیں سوچتے کہ حادثے بچ جانے والوں کے لئے چھوٹے یا بڑے ہوتے ہیں۔ جو کسی حادثے میں مر رہا ہوتا ہے اس کے لئے وہ حادثہ قیامت جیسا ہی ہوتا ہے۔ ایک اینٹ کے نیچے آ کر مرنے والے کے لئے وہ ایک اینٹ نہیں بلکہ لاکھوں من وزنی عمارت ہو تی ہے۔ چُلو بھر پانی میں ڈوب کر مرنے والے کے لئے وہ تھوڑا سا پانی نہیں بلکہ گہرا سمندر ہوتا ہے۔ اس لئے اللہ نہ کرے اگر کسی کے ساتھ ایسی کوئی مشکل آتی ہے تو اسے پیشن گوئی والی قیامت نہ سمجھے اور ثابت قدم رہے۔ ایک دفعہ پھر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو خیر خیریت سے اور سب کا ایمان سلامت رکھے۔۔۔آمین

No comments:

Post a Comment